پوری دنیا کے مسلمانوں میں اک نیا جذبہ بیدار کرنے والا ارطغرل غازی۔
اک طرف عالمی کفر ہے جو ہماری نوجوان نسل میں بے حیائ اور فحاشی کو پھیلانے کے لیئے اپنی تمام توانائیاں صرف کر رہا ہے ۔۔ ہمارے حکمرانوں کو باقاعدہ فحاشی و عریانیت پھیلانے کے لیئے فنڈنگ کرتا ہے اور پھر رہی سہی کسر فلمیں ڈرامے اور میڈیا پوری کر دیتا ہے تو دوسری طرف ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ہماری نسل کو اپنے اسلاف کے کارنامے دیکھا کر یہ بتانا چاھتے ہیں کہ آج تم جس دلدل میں دھنستے جا رہے ہو تمہارے اسلاف تو اس طرح کے دلدلوں کو تباہ و برباد کر چکے تھے ۔۔ آج تم فحاشی و عریانیت کو اپنا کر بزدل ہوچکے مگر تمہارے اسلاف تو اس قدر بہادر تھے کہ اک اک نوجوان سینکڑوں کافروں پر بھاری ہوتا تھا ۔۔
اے میری قوم اگر تمہیں زیادہ ہی ڈرامے دیکھنے کا شوق ہے تو ارطغرل دیکھو جس کی وجہ سے پورا یورپ پریشان ہے اور نیویارک ٹائمز لکھ چکا ہے کہ ترکی ارطغرل بنا کر پوری قوم میں اک بار پھر جذبہ جہاد پیدا کر رہا ہے ۔۔
جب تک ہماری قوم کے نوجوانوں کے دل مضبوط نہیں ہوں گے تب تک وہ جہاد جیسے مقصد فریضے کے لیئے تیار نہیں ہوں گے ۔۔
اے میری بہنوں اور بھائیوں خود بھی ایسی چیزیں دیکھا کرو اور اپنی اولاد و والدین کو بھی یہ دیکھایا کرو تاکہ سب کو پتہ چلے کہ ہمارے اسلاف کتنے بہادر تھے اور ہم کس قدر بزدل ہیں ۔۔
0 Comments
please do not enter any spam link in the comment box.
Emoji