یوم یکجہتی کشمیر
دنیا کے تمام ایوانوں کے در کھٹکھٹانے کے بعد جب کشمیری عوام نے بھارتی قابض افواج کے مظالم سے تنگ آ کر ہتھیار اٹھا لیے اور مسلح جدوجہد کرنے کا اعلان کیا تب دنیا نے کشمیریوں کے اس اقدام کی مخالفت کی۔ لیکن پاکستان نے کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلیے کسی بھی قسم کی جدوجھد میں بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا۔۔۔
سن 1990 سے پاکستانی عوام اور ریاستِ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر Kashmir solidarity Day کے طور پر منا رہے ھیں۔ ریاست پاکستان نے جماعت اسلامی کے سربراہ جناب قاضی حسین احمد صاحب کی اپیل پر 1990 میں کشمیریوں سے تجدیدِ عہد وفا کے لیے پانچ فروری کا دن مقرر کیا تھا۔۔۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں سات دھائیوں سے جاری بھارت کے بدترین مظالم کے خلاف پوری دنیا مجرمانہ خاموشی اختیار کیے بیٹھی ھے۔ کفار کو ھم کیا دوش دیں اکثریت مسلمان ممالک بھی کشمیر میں ھونے والے بدترین مظالم کے خلاف بولنے کیلیے تیار نہیں ھیں۔ واحد پاکستان تن تنہا پچھلی سات دھائیوں سے کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلیے ہر جگہ آواز اٹھا رہا ھے۔ اور ہر ممکن کوشش کر رہا ھے۔۔۔
پاکستانی عوام بھی قدیم مذہبی، خونی اور خاندانی رشتوں کے تحت ہر طرح سے کشمیری بھائیوں کیلیے آواز بلند کرتی اور یوم یکجہتی کشمیر منا کر دنیا کی توجہ کشمیری عوام پر ھونے والے مظالم کی طرف مبزول کرواتی آ رہی ھے۔ اور کشمیری عوام کے ساتھ اپنی حمایت سے آگاہ کرتی ھے۔ لیکن اب کشمیر پر بھارتی قابض افواج کے بڑھتے مظالم کے ساتھ ساتھ بھارت حکومت کی طرف سے بھی سخت مظالم شروع ھو گئے ھیں۔۔۔
بالخصوص کشمیر کے حالات اس وقت سے شدید کشیدہ ھو گئے جب 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370اے کی تنسیخ کر کے کشمیر کی جداگانہ ریاستی حیثیت کا حق غصب کر لیا اور کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کے اعلان کر دیا۔ اس کے بعد مودی حکومت نے بھارتی ظالم افواج اور بی جے پی کے شدت پسند غنڈوں کو کشمیر میں مظالم ڈھانے کی کھلی چھوٹ دے دی۔۔۔
آج حالت یہ ھے کہ پچھلے سال 5 اگست سے لے کر آج 5 فروری تک مسلسل 180 دن ھو گئے کشمیری عوام دردناک صورتحال سے دوچار ھیں، بدترین لاک ڈاؤن جس نے پورے جموں و کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا ھے۔ پچھے چھ ماہ سے ھمون و کشمیر میں معمولات زندگی مکمل طور پر معطل ھیں۔ کشمیری بزرگوں مردوں عورتوں بچوں اور بیماروں کیلیے ہر دن قیامت بن کر طلوع ھو رہا ھے۔۔۔
کھانے کو خوراک نہیں، پینے کو پانی نہیں، بیماروں کو دوائیں نہیں، زچہ و نومولود کیلیے بدترین پریشانیاں و ہیچیدگیاں۔ کشمیری نوجوانون اور مردوں کو زبردستی گھروں سے اٹھا کر ٹارچر سیلوں میں لے جایا اور بدترین تشدد کیا جاتا ھے۔ بہت سارے بےگناھوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ھے۔ جبکہ بہت ساروں کو شھید ہی کر دیا جاتا ھے۔ گھروں میں گھس کر خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی عصمت دری کی جاتی ھے۔۔۔
حتیٰ کہ بہت سی ایسی خبریں بھی آئیں کہ خواتین کو گھروں سے اغواء کر کے آرمی کیمپوں میں لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جا رہا ھے۔ الغرض ہر طرح سے کشمیری عوام کیلیے مودی کے ہندوتوا نظریے اور بی جے پی کے شرپسندوں نے جینا محال کر رکھا ھے۔ کشمیریوں کے گھروں کو بھی آگ لگا کر جلایا جا رہا ھے. کوئی پل ایسا نہیں جب یہ ہندو سامراج مظلوم کشمیریوں پر ظلم اور قہر کے پہاڑ نہ توڑ رہا ھوں۔ سیکنڑوں کشمیریوں کی اموات ھو رہی ھیں. جن کو مجبوراً گھروں کے اندر دفنایا جا رہا ھے. کیونکہ باہر مودی کی ظالم فوج نے دفعہ 144 کے تحت ناکہ بندی کر رکھی ھے۔۔۔
ایسے حالات میں مظلوم کشمیریوں کیلیے پوری دنیا میں سے واحد پاکستان اور دوسرے ایک دو مسلمان ممالک ہی آواز اٹھا رھے ھیں۔ جن کا چیخنا چلّانا سفاک عالم کفر کیلیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔ آج کشمیر کی بگڑتی ھوئی صورتحال کے سبب پچھلے ایک سال سے ایل او سی پر پاک بھارت کشیدگی اپنی انتہاؤں کو چھو رہی ھے۔ جس کے نتیجے میں کسی بھی وقت ایک قیامت خیز جنگ چھڑ سکتی ھے۔ کیونکہ کشمیر پر بھارت کے مظالم اب شاید ناقابل برداشت ھو چکے ھیں۔۔۔
اسی لیے چند دن پہلے عمران خان نے ایک ٹویٹ بھی کہا تھا کہ کشمیر پر بھارتی حکومت کے نہ ختم ھونے والے مظالم کے سبب کسی بھی وقت صورتحال ایک خوفناک بلکہ ایٹمی جنگ کی طرف جا سکتی ھے۔ جو پوری دنیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ دنیا خاموش تماشائی نہ بنے بلکہ پاک بھارت کشیدگی کے ممکنہ نتائج کی سنگینی پر دھیان دے۔ دنیا آج اچھا سوچ لے ورنہ کل کو خدا ناخواستہ کچھ بھی خوفناک صورتحال پیدا ھو سکتی ھے جو کسی کے قابو میں نہ رھے گی۔۔۔
بہرحال ھم پاکستانی عوام، پاکستانی افواج اور ریاست پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کیلیے ہر پل کھڑے ھیں۔ ھم ان شاءالله تا دم آزادی کشمیری بھائیوں کیلیے ہر طرح سے اخلاقی، سفارتی، دینی، سیاسی، اور عسکری مدد اور حمایت جاری رکھیں گے۔ ان شاءالله عز وجل بہت جلد کشمیر میں ہندو سامراج کے ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ ھو گا اور آزادی کا چکمتا سورج طلوع ھو گا۔۔۔
آج کے دن کشمیر بھائیوں بہنوں بزرگوں کیلیے ھم پاکستانی عوام کا پیغام ھے کہ پیارے کشمیری بھائیو ہرگز مایوس مت ہوئیے گا۔ ھم ہر ممکن طریقے سے آہکی مدد کو آئیں گے. جہاں جہاں کسی کشمیری کے خون کا قطرہ گرا ھے وہاں وہاں ھم بھارتی ہندو افواج کو زمین میں گاڑھیں گے۔ ان شاءالله ھمیشہ کی طرح ھم آج بھی آپکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ھیں اور تاحیات کھڑے رھیں گے کیونکہ ھمارا رشتہ تو رب تعالیٰ نے آسمانوں پر بنایا ھے۔۔۔
پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الا الله ،
کشمیر تیرے ساتھ رشتہ کیا لا الہ الا الله
نوٹ: کوئی ناقد تنقید مت کرے کہ پاکستان نے کشمیری عوام کیلیے کچھ نہیں کیا. پاکستان نے ھمیشہ کشمیری عوام کی ہر ممکن طریقے سے حمایت و مدد کی. کھلے الفاظ میں سن لو کہ جھاد کشمیر کا پودا بھی ارض پاکستان کے سپوتوں کے وفا دار خون سے لگا جو آج بھی الحمدلله جاری و ساری ھے۔بہت سی باتیں ایسے کھلے عام نہیں بتائی جاتیں۔ آپکی ریاست، آپکی افواج اور آپکے ارض پاک کے بہادر بیٹے دن رات کشمیر کیلیے برسرپیکار ھیں۔ اور ان شاءالله تادم آزادی ھم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ لڑتے رھیں گے۔۔۔
0 Comments
please do not enter any spam link in the comment box.
Emoji