پاکستانی معیشت کا ٹوٹا گھڑا اور حفیظ شیخ کے کنکر صابر نذر کے خیال میں مشیر خزانہ پاکستان کی معاشی صورتحال کو کس طرح سنبھالا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، دیکھیے اس خاکے میں۔

پاکستانی معیشت کا ٹوٹا گھڑا اور حفیظ شیخ کے کنکر
صابر نذر کے خیال میں مشیر خزانہ پاکستان کی معاشی صورتحال کو کس طرح سنبھالا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، دیکھیے اس خاکے میں۔

اتوار 2 فروری 2020

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوسرے مالی سال کے سات مہینے مکمل ہو گئے ہیں اور ملکی معاشی صورت حال کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ حکومت اگلے پانچ مہینوں میں طے کردہ معاشی اہداف حاصل نہیں کر سکے گی۔

حکومت نے رواں مالی سال 2.79 کھرب روپے کا بڑا ٹیکس ہدف طے کیا تھا لیکن ایف بی آر اب تک صرف 387 ارب روپے ہی اکھٹے کر سکا ہے۔

اسی طرح مہنگائی، اندرونی اور بیرونی قرضوں کے محاذ پر بھی حکومت کی معاشی ٹیم عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہے۔

تاہم وزیر اعظم کے مشیر برائے فنانس اور ریوینیو ڈاکٹر حفیظ شیخ  پرامید ہیں کہ صورت حال بدلے گی۔

صابر نذر حفیظ شیخ کی پرامیدی سے اتفاق نہیں کرتے اور ان کی نظر میں حفیظ شیخ ایک ایسے گھڑے کو بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا پیندا ہی ٹوٹا ہوا ہے
Reactions

Post a Comment

0 Comments