شیخ اکبر محی الدین محمد ابن العربی الحاتمی الطائی الاندلسی (1240ء_1165ء)، دنیائے اسلام کے ممتاز صوفی، عارف، محقق، قدوہ علما اور علوم كا بحر بیكنار ہیں۔
اسلامی تصوف میں آپ كو شیخ اکبر کے نام سے یاد كیا جاتا ہے اور تمام مشائخ آپ كے اس مقام پر تمكین كے قائل ہیں۔ عام خیال یہ ہے کہ تصوف اسلامى میں وحدت الوجود کا تصور سب سے پہلے انھوں نے ہی پیش کیا۔ ان کا قول تھا کہ باطنی نور خود رہبری کرتا ہے۔ بعض علما نے ان کے اس عقیدے کو الحاد و زندقہ سے تعبیر کیا ہے۔ مگر صوفیا انھیں شیخ اکبر کہتے ہیں۔ ان کی تصانیف کی تعداد پانچ سو کے قریب ہے۔ جن میں فصوص الحكم اور الفتوحات المکیہ (4000 صفحات) بہت مشہور ہے۔ فتوحات المكيۃ 560 ابواب پر مشتمل ہے اور کتب تصوف میں اس کا درجہ بہت بلند ہے۔
شیخ اکبر ابن العربی کا پورا نام "محمد بن علی بن محمد ابن العربی الطائی الحاتمی الاندلسی" تھا۔ اور آپ کے ہاتھ سے لکھے خطی نسخوں پر آپ یہی نام لکھتے آئے ہیں۔ تدبیرات الہیہ کے ہاتھ سے لکھے نسخے کا عکس ملاحظہ کریں جس پر "محمد بن علی ابن العربی" واضح پڑھا جا سکتا ہے۔ مشرق والے (خصوصا وہ لوگ جن کی مادری زبان فارسی ہے) آپ کو ابن عربی کہتے ہیں جب کہ مغرب میں آپ ابن العربی اور ابن سراقہ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔ آپ کو سب سے زیادہ شہرت الشیخ الأکبر کے لقب سے ہوئی اور مسلمانوں کی تاریخ میں یہ لقب کسی دوسری شخصیت کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔
اردو تراجم كتب ابن عربی
ابن عربی كى مندرجہ ذيل كتابوں كا اردو ترجمہ موجود ہے۔
فصوص الحكم
فصوص الحكم ترجمہ عبد الغفور دوستى (1889 حيدرآباد دكن)۔
فصوص الحكم ترجمہ سيد مبارك علی (1894 كانپور)۔
فصوص الحكم ترجمہ مولوى عبد القدير صديقی يہ كتاب پنجاب يونيورسٹى كے نصاب ميں شامل ہے۔
مولانا اشرف علی تھانوى نے فصوص الحكم پر تعليقات درج كي ہیں كتاب كا نام ہے خصوص الكلم جس مين انہوں نے ابن عربی كا دفاع كيا ہے۔
پیر مہر على شاہ صاحب كى كتاب تحقيق الحق فی كلمۃ الحق اور ملفوظات مہريہ ابن عربی كے دفاع ميں اپنى مثال آپ ہے۔
ابرار احمد شاہی،
فتوحات مکیہ ترجمہ مولوی فضل خان مرحوم ( وفات 1938) جس ميں پہلے 30 فصول كا ترجمہ كيا گیا تھا۔
فتوحات مکیہ ترجمہ سليم چشتی 1987 تك ترجمے کی چار جلدیں شائع ہوئيں۔
فتوحات مکیہ ترجمہ فاروق القادرى پہلی 2 فصول كا ترجمہ 2004 ميں شائع ہوا ہم اميد كرتے ہيں کے یہ عمل پایہ تكمیل كو پہنچے گا۔
رسائل ابن عربی
ابن عربی كي جار رسائل
شجرة الكون
الكبريت الاحمر
الامر المحكم والمربوط
كتاب الاخلاق و الامر
كا ترجمہ 2001 میں لاہور سے شائع ہوا ہے مترجم محمد شفيع ہیں۔
رسائل ابن العربى (جلد اول)
ابن عربی فاونڈیشن نے عصری تقاضوں كو مدنظر ركھتے ہوئے جدید اور عصری اردو میں شیخ اكبر كے سہل تراجم كرنے كا بیڑا اٹھایا اس سلسلے كی پہلی كڑی رسائل ابن عربی (جلد اول) جون 2008 میں منظر عام پر آئی اس كتاب میں شیخ اكبر كے درج ذیل كتب اور رسائل شامل كئے گئے ہیں :
كتاب الجلال والجمال
كتاب الوصيۃ
حليۃ الابدال
نقش الفصوص
رسالۃ الفناء في المشاہدہ
كتاب اصطلاحات الصوفيۃ
رسالہ الي امام الرازي
كتاب الألف و ہو كتاب الأحديہ
القسم الإلھي
الجلالہ و ہو كلمة اللہ
كتاب التراجم
ميم واو نون[12]
التدبيرات الإلهية في اصلاح المملكة الإنسانية
مملكت انسانی كی اصلاح میں خدائی تدبیریں دسمبر 2008 كو شائع ہوئی۔[13]
مشكاة الأنوار فيما روي عن اللہ من الأخبار بنام101 احادیث قدسی
مکمل عربی متن اردو ترجمے اور شیخ اکبر کے نزدیک احادیث کی اہمیت پر شامل مقدمے کے ساتھ ابن عربی فاونڈیشن پاکستان سے شائع ہوئی۔ تحقیق عربی متن: اسٹیفن ہرٹنسٹائن اور مارٹن ناٹ کٹ مترجم: ابرار احمد شاہی
الإسفار عن نتائج الأسفار بنام روحانی اسفار اور ان کے ثمرات، تحقیق شدہ مکمل عربی متن، اردو ترجمے کے ساتھ ابن عربی فاونڈیشن سے شائع ہوئی۔
، تدوین عربی متن: ڈینس گرل (داؤد الفقیر) فرانسیسی اسکالر، ابرار احمد شاہی
روح القدس فی مناصحة النفس
نفس کا آئینہ حق
0 Comments
please do not enter any spam link in the comment box.
Emoji