زیر نظر تصاویر لیپہ ویلی | کشمیر سے تعلق رکھنے والے منظور حسین کی ہیں | جو عمر کے اس حصے میں بھی شہر شہر، گلی گلی پھر کے منفرد انداز میں رزق حلال کمانے میں مصروف ہیں

ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات 

زیر نظر تصاویر لیپہ ویلی، کشمیر سے تعلق رکھنے والے منظور حسین کی ہیں.جو عمر کے اس حصے میں بھی شہر شہر، گلی گلی پھر کے منفرد انداز میں رزق حلال کمانے میں مصروف ہیں

منظور حسین صاحب سے جب اس چاکلیٹ کا نام پوچھا جسے وہ انتہائی مہارت سے کبھی چڑیا اور کبھی پھول کی شکل دے رہے ہیں اور کبھی کچھ اور بنا کہ بچوں اور بڑوں کے دل کو لبھا رہے ہیں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں اسے _کینڈی_ _کہیں لاچی_ _کہیں گٹہ اور کہیں چپ. چپ_ کہا جاتا ہے. راولپنڈی یا لاہور سے خرید کر شہر شہر، گلی گلی پھر کے بیچتے ہیں. 

 خوش ذائقہ چاکلیٹ نما کینڈی منظور صاحب کے ہاتھوں مختلف صورتیں پانے کے بعد اور بھی جاذب نظر بن جاتی ہے. 

 دوستان ذی وقار

 _خدائے وحدہ لا شریک_ نے انسان کو اشرف المخلوقات خلق کیا. اور انسان کا رزق اپنے ذمہ لیا. لیکن رزق کا حصول محنت و مشقت کے بغیر ممکن نہیں. 

 منظور حسین صاحب جیسے لوگ قابل فخر ہیں جو اس موسم کی شدت اور بڑھاپے کے اثرات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے رزق حلال کی تلاش میں سرگرداں ہیں. 

ہم سب کا فرض ہے کہ ان جیسے افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے.. 






 

Reactions

Post a Comment

0 Comments